18 جون 2011 - 19:30

لاہورمیں چھٹی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہات میں اٹھارہ گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی ہے۔

ابنا: پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار بارہ ہزار نو سو انتالیس میگا واٹ جبکہ طلب سترہ ہزار آٹھ سو نوے میگا واٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال چار ہزار نو سو اکاون میگا واٹ پر پہنچ گیا۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سات سو دس میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار پانچ ہزار تین سو چوراسی میگا واٹ اور تھرمل ایک ہزار پانچ سو اٹھاسی میگا واٹ ہے۔ آئی پی پیز سے پانچ ہزار آٹھ سو چوراسی میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت